ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیماریوں کی روک تھام کے لئے گلبرگہ یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس

بیماریوں کی روک تھام کے لئے گلبرگہ یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس

Mon, 20 Nov 2017 20:20:37    S.O. News Service

گلبرگہ 20نومبر(ایس او نیوز؍شاکر حکیم) رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی پروفیسر دیانند اکسر اور پروفیسر کے لنگ اپا آرگنائیزنگ سیکریٹری بین الاقوامی کانفرینس Advances in disease managemrnt کے بیان کے بموجب بیماریوں کی روک تھام سے متعلق گلبرگہ نیورسٹی کیمپس میں یہ کانفرینس 21نومبر سے شروع ہورہی ہے اور یہ کانفرینس 23نومر تک جاری رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے گزشتہ 37برسوں سے حیدر آباد کرناٹک میں علم و ادب کی آبیاری کرتے ہوئے کئی شعبہ جاتت کے تحت ماہرین تعلیم کو تیار کیا ہے۔ قومی و ریاستی سطح کے کئی پروگراموں کے ذریعہ شعور بیدارؤی کا کام کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مزکورہ بالا کانفرینس کا افتتاح پدم بھوشن ڈاکٹر منجو شرما سابق سیکریٹری ڈای بی ٹی (حکومت ہند) کریں گے۔ 

پروگراممیں بسوراج رائے ریڈی ،وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ وائیس چانسلر پروفیسر ایس آر نرنجن ؤصدارت کریں گے۔ کانفرینس میں چینائی کے ممتاز ماہرین تعلیم بھی شرکت کریں گے۔


Share: